سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 معزز جج صاحبان کے ساتھ مضبوط کھڑے ہیں، عدلیہ کے احترام اور آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئی دھمکی آمیز پیغام یا کال آئی تو اسپیکر، چیئرمین سینیٹ و چیف جسٹس کو آگاہ کریں گے، دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی تو پارلیمانی پارٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ و چیف جسٹس سے رابطہ کرے گی۔
سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کی عزت اور جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، پارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی اور اسیران کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد جلسے جلوس کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ ضمنی الیکشن میں بھرپور شرکت کی جائے گی، اسمبلی کے اندر اور باہر دھاندلی کے خلاف کردار ادا کیا جائے گا۔