بالی ووڈ اسٹارز جہاں پردے پر پرتعش زندگی گزارتے نظر آتے ہیں، حقیقی زندگی میں بھی ان کے مسکن اتنے ہی مہنگے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے پرتعش گھروں کی قیمتوں کے اندازے سے متعلق انکشاف ہوا ہے۔
شاہ رخ کا ’منت‘
اس وقت سب سے زیادہ مہنگا گھر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا ہے۔
ممبئی میں شاہ رخ خان کا یہ بنگلہ سمندر کنارے موجود ہے جہاں کھڑکی کھولتے ہی سمندر کا حسین نظارہ سامنے آجاتا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق شاہ رخ خان کے اس گھر کی قیمت 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ جبکہ ایک انٹرویو کے دوران بھی شاہ خان اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ انکی سب سے مہنگی چیز انکا گھر ہے۔
امیتابھ کا ’جلسہ‘
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی کسی سے دور نہیں، وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ امیتابھ کے گھر کا نام جلسہ ہے۔
ممبئی کے علاقے جوہو میں واقعے اس گھر میں امیتابھ بچن اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ 1980 کے عشرے سے رہائش پذیر ہیں۔
اس گھر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے امیتابھ نے خریدا نہیں بلکہ انکی سپر ہٹ فلم ستے پہ ستا کے پروڈیوسر این سی سپی نے انہیں تحفے میں دیا تھا۔ امیتابھ بچن کے گھر کی موجودہ قیمت 112 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔
رنویر اور دیپیکا کا گھر
فہرست میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ گو کہ دونوں ایک عمارت کی چار منازل خریدی ہوئیں ہیں جو 16ویں سے 19ویں منزل تک ہیں۔
اپارٹمنٹ کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اسکا رقبہ 11 ہزار مربع فٹ سے زیادہ ہے جبکہ اس کی قیمت کا تعین 118 کروڑ بھارت روپے سے زائد کا لگایا گیا ہے۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے دونوں اسٹارز اس وقت اس گھر میں منتقل نہیں ہوئے۔
رنبیر کا ’واستو‘
اس فہرست میں تیسرے پر کوئی اور نہیں بلکہ رنبیر کپور ہیں جو اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے گھر واستو میں رہتے ہیں۔
ممبئی کے علاقے پالی ہل میں موجود بالی اسٹار کا یہ گھر 2460 مربع فٹ پر محیط جبکہ اسکی 12 منزلیں ہیں۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے اس گھر کی موجودہ قیمت کا تعین 35 کروڑ بھارتی روپے کیا گیا ہے۔
انوشکا اور ویرات کا گھر
اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی بھی پرتعش زندگی گزارنے میں کسی سے کم نہیں ہیں۔
دونوں کا اومکارا 1973 نامی اس کمپلیکس کے ٹاور سی کی 35ویں منزل پر عالی شان اپارٹمنٹ ہے۔
ایک اندازے کے مطابق انوشکا اور ویرات کے اس اپارٹمنٹ کی قیمت کا تعین 35 کروڑ کیا گیا ہے۔