چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں عدلیہ میں مداخلت پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت عدلیہ کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بحث کرتی رہی ہے۔
ایک اور بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ججز خط پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس خوش آئند ہے لیکن سماعت کے لیے فل کورٹ بنایا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس لینا اچھا اقدام ہے، یہ بہت ضروری تھا، یہ سنگل ممبر کمیشن میں نہیں بھیج سکتے تھے، اس معاملے پر فل کورٹ بیٹھے اور جلد فیصلہ کرے۔