سینیٹ انتخابات کے لیے سندھ اسمبلی میں بھی پولنگ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں کے لیے 19 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔
سندھ سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 10 امیدوار مدِمقابل ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کے 5، ایم کیو ایم پاکستان کا 1، تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ 3 امیدوار میدان میں ہیں۔
فیصل واؤڈا بطور آزاد امیدوار اس دوڑ میں شامل ہیں۔
ٹیکنو کریٹ و علماء کی 2، خواتین کی 2، اقلیتوں کی 1 نشست پر آج انتخاب ہو گا۔
پولنگ کا عمل صبح 9 سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔