الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ جو ووٹ دکھائے گا اس کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ پولنگ کا عمل پُرسکون ماحول میں جاری رہے گا۔
الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے پاس 356 ووٹرز ہیں ، سب کو کہا گیا ہے کہ ٹائم پر پہنچیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹنگ کے دوران موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔