پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث وہ اسپتال منتقل ہوگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ گلوکارہ کے اکاؤنٹ سے اب سے کچھ دیر قبل نئی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔
مذکورہ پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ کو اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے قرآن کلاس نہیں ہو رہی۔
اس کے ساتھ ہی سابقہ گلوکارہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ آپ سب سے التماس ہے کہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کیجئے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت عطا فرمائیں۔
رابی پیرزادہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی مذکورہ پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے دعا کر رہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ رابی پیرزادہ ماضی میں گلوکاری، اداکاری، ماڈلنگ کر چکی ہیں تاہم مختلف تنازعات کے بعد اب وہ دین کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔