پاکستانی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان فضا علی کا کہنا ہے کہ زندگی میں پھر سے نیا رشتہ بنانے کی کئی بار کوششیں کیں لیکن لوگ بہت بُرے ہوتے ہیں، آپ کو قید کرنا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں فضا علی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔
دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ زندگی میں کوئی ایسا خواب جو ادھورا رہ گیا ہو اور اب پورا نہیں ہوسکتا یا جس کا وقت نکل گیا؟
اداکارہ و میزبان نے بتایا کہ مجھے ہمیشہ دلہن بننے کا بہت شوق تھا اور چاہتی تھی کہ میرے بہت سارے بچے ہوں لیکن میری ایک ہی بیٹی ہے اور اب میں کئی بار فوٹو شوٹ اور ڈیزائنر کپڑوں والی دلہن بن بھی گئی، مگر حقیقی دلہن والا خواب اب ختم ہوگیا، اب بس جینا ہے۔
میزبان نے سوال کیا کہ اگر کوئی رشتہ ختم ہوجائے تو انسان نیا رشتہ بھی تو بنا سکتا ہے؟
فضا علی نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نئے رشتے بنانے کی کوششیں میں نے کی تھیں، دو سے تین بار کسی کے بارے میں سوچا کہ فلاں شخص اگر جیون ساتھی بن جائے تو اچھا ہوسکتا ہے یا فلاں شخص کے ساتھ زندگی گزاری جاسکتی ہے لیکن لوگ بہت بُرے ہوتے ہیں، آپ کو قید کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو فضا علی بھی چاہئے اور پھر فضا علی کو مٹھی میں بھی بند کرنا ہے، کوئی میری زندگی کو قبر تو نہیں بناسکتا، میں نے آج تک اپنی زندگی میں جو بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں، میں نے کبھی کوئی گناہ نہیں کیا، کوئی غلط کام نہیں کیا ہمیشہ صاف اور پاک کام کیا ہے صحیح طریقے سے۔
میزبان نے پھر سوال کیا کہ کیا دوبارہ دلہن بننے سے ڈر لگتا ہے؟
فضا علی نے بالی ووڈ کے بھائی جان معروف اداکار سلمان خان کی مشہور زمانہ فلم دبنگ کے مقبول ترین ڈائیلاگ ’ تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا، پیار سے لگتا ہے‘ کے انداز میں جواب دیا کہ ’دلہن بننے سے ڈر لگتا ہے، تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا‘۔