مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آئین میں درج ہے کہ مخصوص نشستیں کس طرح ملیں گی۔
سب تک نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہماری مخصوص نشستیں ہمیں نہیں ملتیں تو خالی رہیں، کسی اور کو نہ ملیں۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ عدالت لے کر گئے ہیں، ہم سب کو فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے پر اعتراض ہوا تو بھی فیصلے کا احترام اور عمل کریں گے۔