تحریک انصاف کا بشریٰ بی بی کی فوری رہائی اور خصوصی طبّی معائنے کا مطالبہ

اسلام آباد:   تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی کی فوری رہائی اور خصوصی طبّی معائنے کا مطالبہ کر دیا۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بشریٰ بی بی کو مبینہ طور پر زہر دیئے جانے کے معاملے کی فوری تحقیقات ہونی چاہئے.بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں ناجائز طور پر قید میں ہیں. دوران قید بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے بنیادی حقوق غصب کئے جارہے ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو ہدف بنانے کا واحد مقصد بانی پی ٹی آئی کے حوصلوں کو توڑنا ہے، کھانے میں زہریلے مواد کے باعث بشریٰ بی بی کو لاحق ممکنہ خطرات تشویش کا باعث ہیں. بشریٰ بی بی کو فوراً رہا کیا جائے اور شوکت خانم ہسپتال سے فوری طبّی معائنہ کرایا جائے۔ترجمان کے مطابق بشریٰ بی بی کو کسی قسم کا گزند پہنچا تو ذمہ دار جیل انتظامیہ، حکام اور ریاست ہوں گے.بے مثال استقامت دکھانے پر بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں