غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فورسز نے 7 حملے کیے، حملوں میں کم از کم 71 فلسطینی شہید اور 102 زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جنگی جرائم کے نتیجے میں اب تک 32 ہزار 916 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق چھ ماہ کے دوران 75 ہزار 494 فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
امریکی سینیٹر نے جو بائیڈن کو متنبہ کردیا
امریکی سینیٹ خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن کرس وان ہولن نے صدر جوبائیڈن کو متنبہ کردیا۔
سینیٹر ہولن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو بنیادی طور پر امریکی صدر کو نظر انداز کرتے آرہے ہیں۔
سینیٹر ہولن کا کہنا ہے کہ سمجھ سے بالا ہے کہ جو اباً امریکا مزید بم بھیج رہا ہے، جب تک اسرائیل غزہ کو مزید امداد کی اجازت نہیں دیتا، ہمیں مزید بم نہیں بھیجنےچاہئیں، امریکی ٹیکس کے پیسوں سے یک طرفہ بلینک چیک کے بجائے بدلے میں لے دےہونی چاہیے۔