بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ججز کو بھی سمجھ آرہی ہے کہ سائفر کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔
منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ سائفر کو ختم کرنا چاہیے، رانا ثناء اللّٰہ نے یہ کیس بنایا اور زیادتی کی۔
انہوں نے کہا کہ جب انصاف دیں گے تو سارا کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ جب انصاف دیں گے تو یہ بھی آرام سے سوئیں گے اور عوام بھی سکون سے سوئیں گے۔