قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے 88 ارکان کو دوبارہ آزاد قرار دے دیا گیا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایوان کے شعبہ قانون کی رپورٹ کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل کے 88 ارکان کو دوبارہ آزاد قرار دیا ہے۔
اسپیکر ایاز صادق کو قومی اسمبلی لیگل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنی اتحاد کونسل پارلیمان میں ایک نشست بھی نہیں رکھتی۔
قومی اسمبلی کے شعبہ قانون کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی آزاد ارکان کو سنی اتحاد کونسل میں ضم نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ حکومتی اتحاد کے ممبران کی تعداد 226 ہے۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 122، پیپلز پارٹی کے 70، ایم کیو ایم کے 22 ارکان ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے11، مسلم لیگ ق کے 5، استحکام پاکستان پارٹی کے 4، مسلم لیگ ضیا، بی اے پی اور نیشنل پارٹی کا ایک، ایک رکن ہے۔
قومی اسمبلی میں ایم ڈبلیو ایم، بی این پی اور پی کے میپ کا بھی ایک، ایک رکن ہے۔