چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشری بی بی کو آہستہ آہستہ زہر دیا جارہا ہے، اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کے ذمے دار طاقتور حلقے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ذمے داری ان لوگوں پر ہے، جن لوگوں نے ان کو سب جیل میں رکھا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کیس بے بنیاد ہے،یہ بات توشہ خانہ کیس میں تسلیم کی گئی۔