اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت اقتصادی جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قلیل مدتی فنانسنگ کی ضرورت پوری کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے ’اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ‘ معاہدے پر حالیہ اقتصادی جائزے کے تحت پاکستان نے طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کر لیا ہے۔کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے کہا کہ پاکستان کے لیے دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر مستحکم گروتھ کی جانب بڑھنا مؤثر رہے گا. پاکستان کو مستحکم گروتھ کے لیے ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور سخت معاشی فیصلوں کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا سخت معاشی فیصلوں سے پاکستان میں ہونے والی ریکوری سے مستحکم گروتھ ملے گی۔