پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کیے جانے کی مذمت کی ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے اس فیصلے کےخلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنا عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کا تسلسل ہے، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخاب ملتوی کرکے بدنیتی کا واضح ثبوت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کو جواز بناکر سینیٹ الیکشن ملتوی کرنا مضحکہ خیز ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی سینیٹ میں پارٹی پوزیشن متاثر کرنے کی سازش رچائی جارہی ہے۔