تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لیٹر اور دھمکیاں ہائیکورٹ ججز کے حوصلے کم نہیں کرسکتے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ اس معاملے میں ہمارا واسطہ گھٹیا مافیا سے پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ججز کے ساتھ عین اس وقت یہ کام ہونا انتہائی قابل مذمت ہے۔
شیر افضل مروت نے ججز کو ملنے والے خطوط پر شعر پڑھا کہ ابتدائےعشق ہے،آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ لیٹرز اور یہ دھمکیاں ہائیکورٹ کے ججز کے حوصلے کم نہیں کرسکتے، اس معاملے میں گھٹیا مافیا سے واسطہ پڑا ہے۔