اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری نے ملاقات کی. وزیراعظم نے دوبارہ انتخاب پر ایرانی صدر کے مبارکباد کے پیغام اور ٹیلی فون کال پر شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے. وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے معاملے پر ایران کی حمایت کو سراہا. ملاقات میں فلسطین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. ایرانی سفیر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ایران کی خواہش کا اعادہ کیا۔