چٹوگرام ٹیسٹ کے چوتھے دن بنگلادیش نے سری لنکا کے 511 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹ پر 268 رنز بنالیے ہیں۔
بنگلادیش کو جیت کے لیے مزید 243 رنز درکار ہیں جبکہ سری لنکا کو فتح حاصل کرنے کیلئے مزید تین وکٹ کی ضرورت ہے۔
بنگلادیش کے مہدی حسن میراز 44 اور تیج الاسلام 10 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ مومن الحق 50 ، لٹن داس 38 اور شکیب الحسن 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کے کمندو مینڈس، پراباتھ جے سوریا اور لہیرو کمارا نے دو دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم نے دوسری اننگز 7 کھلاڑی آؤٹ 157 رنز پر ڈیکلیئرڈ کی تھی۔
سری لنکا پہلی اننگز میں 531 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ جواب میں میزبان بنگلادیش پہلی اننگز میں 178 رنز ہی بنا سکا۔