شمالی کوریا نے نئے سولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے تجربے کی نگرانی کی۔
کم جونگ ان نے کہا ہے کہ مختلف رینج کے تمام ٹیکٹیکل، آپریشنل اور اسٹریٹجک گریڈ میزائلوں کو مکمل سولڈ فیول میں تبدیل کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان میزائلوں کو دیگر میزائلوں کے مقابلے میں زیادہ جلدی لانچ کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز بھی مبینہ طور پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔