دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنی گرفتاری پر ردِ عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ میری گرفتاری کا واحد مقصد مجھے نیچا دکھانا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے سب سے بڑے ناقد اروند کیجریوال کو مبینہ شراب پالیسی میں گھپلا کرنے کے الزام میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔
اروند کیجریوال کو 10 دن سے زیادہ ایجنسی کی تحویل میں رکھنے کے بعد منگل کو، گزشتہ روز 15 اپریل تک دہلی کی تہاڑ جیل بھیج دیا گیا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج صبح اپنی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔
اس دوران انہوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی گرفتاری کا واحد مقصد اُن کی تذلیل اور اُنہیں نااہل قرار دینا ہے۔