عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی دل کو چھو لینے والی آواز میں نئی نعت ’میں صدقے یا رسول اللّٰہ‘ ریلیز کر دی۔
عاطف اسلم کی یہ نئی نعت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر گزشتہ روز ریلیز کی گئی ہے۔
گلوکار نے اپنے یوٹیوب چینل پر اس نعت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ خوبصورت نعت براہ راست میرے دل سے ہے جس کے ہر لفظ کا اپنا منفرد اور طاقتور معنی ہے، مجھے امید ہے کہ آپ سب کوپسند آئے گی۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس نعت کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 12 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قابل عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنی آواز میں ایک نیا کلام ’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘جاری کیا تھا اسے بھی مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔