صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں ڈیڑھ سال کا بچہ والدہ کا جھمکا نگل گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق والدہ کے جھمکا نگلنے والے بچے کو تشویشناک حالت میں چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر نگینہ کے مطابق اینڈوسکوپی کر کے بچے کے معدے سے جھمکا نکال لیا گیا ہے۔