5 وفاقی وزراء کو اضافی قلمدان مل گئے

—فائل فوٹو

5 وفاقی وزراء کو اضافی قلم دان تفویض کر دیے گئے۔

کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ نج کاری عبدالعلیم خان کو مواصلات کا اضافی قلم دان دے دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری سالک حسین کو مذہبی امور کا اضافی قلم دان، وزیرِ صنعت و پیدوار رانا تنویر کو نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا اضافی قلم دان دے دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین الصوبائی رابطے کا اضافی قلم دان، وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی قلم دان سونپ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں