وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد انکی ریڈلائن ہے. ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں. عوام ساتھ دے۔مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور کی صفائی، تعمیرو ترقی کے لیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔ شہر کی 2 لاکھ 22 ہزار اسٹریٹ لائٹس روشن کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ واٹر ٹینک اور سیور ماسٹر پلان طلب کیا گیا۔اجلاس میں ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، بہاولنگر یونیورسٹی کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے ملزموں کو کڑی سزا دلوانے کا حکم اور نے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ضلعی سطح ٹاسک فورس کے قیام پر بھی بات چیت کی گئی۔اس دوران لاہور کی تعمیر وترقی کے پلان کی منظوری دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام صفائی مہم حکومت کا ساتھ دیں۔ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں. صفائی کی مہم میں عوام بھی حکومت کا ساتھ دیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور ترقیاتی پلان کی ہنگامی تکمیل کیلئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔ گلیاں پکی بنانے اور ٹف ٹائل لگانے کے پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی. جس میں لاہور کی تمام چھوٹی بڑی روڈز کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔دورانِ اجلاس وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ فنکشنل کرنے کا بھی حکم دیا۔