پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ آج تو سائفر معاملے پر جج صاحب نے بھی کہہ دیا کیس کا ہاتھی نکل گیا بس دم رہ گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ آج خصوصی عدالت کے جج کا فیصلہ پڑھا گیا، جس میں جج نے سائفر کو معیشیت سے جوڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جج صاحب نے بھی کہہ دیا کہ کیس سے ہاتھی نکل گیا بس دم رہ گئی۔
پی ٹی آی بانی کے وکیل نے مزید کہا کہ سائفر واپس نہیں آیا اس سے متعلق 15 منٹ کل دلائل دوں گا، سرکار نے جواب دینا ہے کہ سائفر کے ڈاکومنٹری شواہد کہاں ہیں؟
سلمان صفدر نے یہ بھی کہا کہ لاپروائی اعظم خان کی تھی اور آپ نے اسی ملزم کو کیس میں گواہ بنا دیا، سائفر کیس اب بہت کمزور ہوچکا ہے، کل میرے دلائل کے بعد سرکار کے دلائل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکار نے پوچھنا ہے سائفر کدھر ہے؟ سائفر صفحہ مثل پر نہیں ہے، سائفر لینا یا واپس کرنا کس کی ذمے داری تھی یہ پوچھا جائے گا، سائفر اپیلٹ کورٹ میں نہیں منگوایا جا سکتا۔