محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا۔
پشاور سے جاری خط کے متن میں کہا گیا ہے بشریٰ بی بی کو زہریلی خوراک دینے سے متعلق خبروں پر تشویش ہے۔
متن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں پر مشتمل پینل کی بشریٰ بی بی کے معائنہ کی درخواست کی گئی ہے۔
خط کے مطابق طبی معائنہ اور صحت کی خدمات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی آئینی حق ہے۔ حکومت پنجاب سے خط کے مثبت جواب کی توقع ہے۔