بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار وکرنت میسی اپنی گزشتہ برس کی ہٹ فلم بارہویں فیل (Twelve fail) کی کامیابی کے بعد سے اونچی اڑان اڑ رہے ہیں۔
انھوں نے آج اپنی 37ویں سالگرہ منائی۔ وکرنت نے ابتدائی عمر سے ہی رقص سیکھنا شروع کیا اور بعد میں وہ مشہور کوریوگرافر شیامک داور کے ساتھ انکے معاون انسٹرکٹر بن گئے۔
وکرانت کو 16 برس کی عمر میں ایک سیریل میں کاسٹنگ کال ملی، تاہم یہ سیریل کبھی آن ایئر نہ ہوئی۔ بنیادی طور پر انکے خاندان کا تعلق شملہ سے ہے جو بعدازاں مہاراشٹر منتقل ہوئے، انکے والد کرسچن جبکہ والدہ سکھ ہیں۔
وکرانت مہاراشٹر کے چاندپور ضلع میں 1987 پیدا ہوئے۔ اپنے 2018 کے ایک پرانے انٹرویو میں وکرنت کا کہنا تھا کہ انکی کامیابی میں پیسوں کا کوئی عمل دخل نہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ حال ہی میں نے ایک فلم میں رول سے مطمئن نہ ہونے پر ایک بڑے فلمساز کی پیشکش ٹھکرادی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے صرف پیسوں کے لیے یہ کردار کرنے کو کہا جا رہا تھا اور کافی پیسے دینے کی بات ہوئی لیکن میں نے انکار کر دیا تھا، مجھے محسوس ہوا کہ میں اخلاقیات اور سماجی گراوٹ کی طرف جا رہا ہوں، پھر سوچا کہ پیسہ زندگی میں بعد میں بھی کمایا جاسکتا ہے۔