پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ججز کا خط پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہا کہ ججز کا آج کا رویہ بہت واضح نظر آرہا ہے، اداروں کے اندر مداخلت کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پر امید ہیں یہاں سے فیصلہ آئے گا، ججز کا خط پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ جس طرح تحقیقات کرنا چاہتی ہے، ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے ججز نے جس فسطائیت کی جانب اشارہ کیا ہے، اس کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف دیے گئے فیصلوں کی کیا حیثیت رہ گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ ہر غلط کام کی تحقیقات کی حمایت کریں گے