امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا طیارہ پیرس میں خراب ہوگیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سڑک کے راستے پیرس سے برسلز روانہ ہوئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نیٹو کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرنے کےلیے برسلز پہنچے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق رواں برس جنوری میں بھی بلنکن کا طیارہ ڈیووس میں خراب ہوگیا تھا۔