مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوشش جاری ہے۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ معاہدے کےلیے حماس اپنی شرائط پر قائم ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا مطالبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی ان کے گھروں کو واپسی ہمارے مطالبے میں شامل ہے، غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی بھی ہمارے مطالبات کا حصہ ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ ختم کر کے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کے سربراہ نے کہا کہ گذشتہ روز اسرائیلی وفد نے اپنی تجاویز مصری حکام کے حوالے کی تھیں۔