وزیراعلیٰ پنجاب کی چینی قونصلیٹ آمد، شانگلہ حملے میں ہلاکتوں پر اظہار ہمدردی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں چینی قونصلیٹ پہنچ کر شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر افسوس اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

مریم نواز نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی تعاون اور اشتراک کار کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دوران گفتگو کہا کہ پاکستان اور چین بےمثال دوست ہیں، بزدلانہ کارروائیوں سے دوستی متاثر نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں پرحملہ ترقی و خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے، پاکستانی قوم چینی بھائیوں پر حملے کے واقعہ پر رنجیدہ ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پنجاب میں کام کرنے والے چینی باشندوں کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ چینی بھائیوں کی فول پروف سیکیورٹی کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعزیت کےلیے آمد پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں