پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر

پنجاب کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار 900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ اجلاس میں سال 24-2023 کےلیے گندم کی فی من امدادی قیمت منظور کرلی گئی۔ 

اجلاس میں صوبے میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں زیادتی اور بچوں پر ظلم کے مقدمات کا تیز ٹرائل کرکے انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہتکِ عزت کیس میں 90 دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنا ہوگا۔

ایک اور اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں صفائی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں