پی پی 124 ٹوبہ ٹیک سنگھ: دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی استدعا مسترد

—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 124 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی استدعا مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی پی 124 میں کامیاب امیدوار کی جیت کا مارجن  4 ہزار سے زیادہ ہے، درخواست گزار چاہے تو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کےامیدوار قطب علی شاہ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی۔

پی پی 124 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آزاد امیدوار سونیا نے الیکشن جیتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں