ٹانک میں بائی پاس روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے کانوائے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔
ڈی پی او ٹانک عبدالاسلام خالد نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او ٹانک عبدالاسلام خالد کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا کانوائے ٹانک سے جنوبی وزیرستان جا رہا تھا۔