کراچی سے حویلیاں جانیوالی ہزارہ ایکسپریس میں ریلوے انتظامیہ 4 بوگیاں لگانا بھول گئی۔
اس وجہ سے اندرون سندھ کے شہروں پڈعیدن، بھریا روڈ اور محراب پور سے سوار ہونے والے مسافر پریشانی کا شکار ہوگئے۔
اس حوالے سے پڈعیدن سے اسٹیشن ماسٹر محراب پور نے بتایا کہ بوگیاں نہ لگانے سے متعلق کراچی انتظامیہ ہی بتاسکتی ہے۔