شاہ نورانی حادثے کا شکار افراد کی حادثے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو متاثرہ افراد نے حادثے سے پہلے بنائی تھی۔
حادثے کا شکار افراد کے ساتھ آنے والے مقصود جوکھیو نے سب تک نیوز سے فون پر گفتگو کی۔
مقصود جوکھیو نے بتایا کہ ہم لوگ موٹر سائیکلوں پر آرہے تھے،جبکہ متاثرہ افراد 2 ٹرکوں پر نورانی آرہے تھے۔
مقصود جوکھیو نے کہا کہ ہم نورانی کے مزار پر پہنچےتو اطلاع ملی دونوں ٹرکوں کو حادثہ پیش آیا۔
واضح رہے کہ نورانی حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد17ہوگئی، 12 شدید زخمی اور لاشیں حب، سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔
ریسکیو ذرائع نے کہا کہ شدید زخمیوں کو کراچی سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو حب سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔