وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عید پر صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔
مریم نواز کی ہدایت کے بعد پنجاب بھر میں ہزاروں قیدی اپنے اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدی اپنے اہلِ خانہ سے آج بھی صبح 9 سے سہ پہر 4 بجے تک ملاقات کر سکتے ہیں۔