اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین اور اُن کی اہلیہ شہزادی، رجوا کے ہاں جَلد ہی پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کی شاہی ہاشمی عدالت کی جانب سے بدھ کے روز شاہی جوڑے کے ہاں خوشخبری سے متعلق اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی عدالت نے اپنے اعلان کے ساتھ ساتھ اس خوشی کے موقع پر اپنے بادشاہ عبداللّٰہ دوم اور ملکہ رانیہ ال عبداللّٰہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
شاہی ہاشمی عدالت نے اپنے بیان میں ولی عہد شہزادہ الحسین اور شہزادی رجوا کی خوشیوں اور اچھی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ اردن کے حکمران شاہ عبداللّٰہ کے وارث شہزادہ الحسین نے گزشتہ سال جون میں سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی آرکیٹیکٹ شہزادی رجوا سے شادی کی تھی۔
ان شاہی جوڑی کی شادی دارالحکومت عمان کے زہران محل میں ہوئی تھی۔
اس عالی شان شادی میں امریکی خاتون اوّل، جل بائیڈن سمیت اہم ترین مہمانوں نے شرکت کی تھی۔