وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مستحقین میں عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے معاملے کے بارے میں متعلقہ سرکاری حکام اور عوامی نمائندوں سے وضاحت طلب کرلی۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمل حکومتی اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، ایسا کرنے سے پیکیج حاصل کرنے والے مستحقین کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نےشفاف طریقے سےساڑھے8لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج دیا، مستحق خاندانوں کی عزت نفس کے پیش نظر رمضان پیکج اکاونٹس کےذریعےتقسیم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس شہدا سمیت ایک لاکھ 17ہزار سے زائد خاندانوں کو عید پیکیج بھی دیاگیا۔