اداکارہ ریشم کا حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اپنے پہلے ہیرو، معروف لالی ووڈ اداکار شان کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا۔
اداکارہ ریشم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اِن دونوں فنکاروں کو پرجوش انداز میں ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ریشم نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ماضی میں جھانکتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ ’میری ریکارڈ شدہ پہلی فلم ’سنگم‘ تھی اور شان میرا پہلا ہیرو تھا لیکن ’جیوا‘ میری پہلی ریلیز ہونے والی فلم تھی۔‘
اداکارہ نے مزید لکھا ہے کہ شان اور میں ایک خاص تعلق رکھتے ہیں، کل شان سے ملاقات نے اس خوبصورت تقریب میں پرانی تمام خوبصورت یادیں تازہ کر دیں۔‘
یاد رہے کہ ریشم اور اداکار شان شاہد پاکستانی فلم انڈسٹری کے دو نامور فنکار اور بہترین فلمی جوڑی رہ چکے ہیں۔
اداکار شان کو تاحال فلموں میں ایکشن میں دیکھا جاتا ہے جبکہ اداکارہ ریشم فلمی دنیا سے کنارہ کیے ہوئے ہیں۔
55 سالہ اداکارہ ریشم اور 52 سالہ اداکار شان شاہد تاحال شوبز انڈسٹری کے نئے چہروں کو اپنی خوبصورتی سے مات دیتے نظر آتے ہیں۔