سعودی وزارت داخلہ نے 18 اپریل سے قبل ہونے والے ٹریفک جرمانوں کی ادائی پر 50 فی صد رعایت کا آج بروز جمعرات سے آغاز کر دیا ہے۔اس مہم کے تحت سعودی شہری، تارکین وطن، گلف ممالک کے شہری اور سیاح اپنے جرمانے آدھی قیمت پر ختم کروا سکیں گے۔وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد اگلے چھ ماہ تک جاری رہنے والی اس مہم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یک مشت یا ہر جرمانے کی علاحدہ ادائی کر سکتے ہیں۔رعایتی مہم سے وہ افراد مستفیض نہیں ہوں گے جن پر ایسے راستوں پر جہاں رفتار کی حد پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہوتا ہے وہاں مقررہ حد رفتار سے 30 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ گاڑی چلانے یا تیز رفتاری کے باعث سنگین حادثات کے مرتکب ہونے یا ایسے حادثے جس میں شدید زخمی یا ہلاکت ہوئی ہو رعایتی زمرے میں شامل نہیں ہوگا۔نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر ہونے والے چالان بھی رعایت حاصل نہیں کر سکیں گے۔
رعایتی چالان مہم کے حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا اس کے ذمہ 11 ہزار ریال کے چالان ہیں۔ رعایتی مہم سے وہ آدھے ہو جائیں گے
1 تبصرہ
Hi there, just became aware of your blog through Google, and found that it is truly
informative. I’m gonna watch out for brussels. I will be grateful if you continue this in future.
Lots of people will be benefited from your writing. Cheers!
Najlepsze escape roomy