سندھ ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں قید بانی عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی جس کے دوران وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا۔درخواست گزار کے وکیل کو وزارتِ داخلہ کے جواب کی کاپی فراہم کر دی گئی ،عدالت نے وفاقی وزارتِ داخلہ کے جواب کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بھی بنا لیا۔عدالتِ عالیہ نے عمران خان سمیت دیگر کی سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت جیل کی سکیورٹی کا مسلسل جائزہ لیتی رہی ہے، اگر ضروری ہو تو متعلقہ حکام جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی بڑھائیں. درخواست گزار کو مزید خدشات ہیں تو متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے، جواب میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی بڑھائی جائے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو خطرات کے پیشِ نظر انتظامات کا کہا ہے۔چیف جسٹ عقیل احمد عباسی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ جو آپ کے پنجرے میں ہے اس کی حفاظت آپ کی ذمے داری ہے، سرحد پار سے دھمکیوں کا معاملہ ہے اسی لیے سنجیدہ لیا جائے، اتنی اچھی ایجنسیاں ہیں انہیں پتہ ہوتا ہے کہ کون ہے؟ کہاں سے آ رہا ہے؟ اور کب حملہ کر رہا ہے؟ بہت اچھی بات ہے۔عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت ایسے جان نہیں چھڑا سکتی. باہر سے حملے کا خطرہ ہے تو وفاق ہی یہ معاملہ دیکھے گا.ہم نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔
1 تبصرہ
You really make it seem really easy with your presentation but I in finding this
matter to be actually one thing that I believe I’d by no means understand.
It seems too complicated and very extensive for me. I am having a look forward on your subsequent
publish, I will try to get the cling of it!
Escape roomy lista