الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) پر فارم 45 اپلوڈ کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی اور فارم 45 پر نتائج کی تیاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پریزائیڈنگ افسران میں سے جنہوں نے نتائج تیار کرلیے ہیں وہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر فارم 45 اپلوڈ کرنے میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق اب تک 1 ہزار سے زائد فارم 45 الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر اپلوڈ ہوچکے ہیں، پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے نتائج بروقت آر او کو موصول ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں ریٹرننگ افسران ( آر اوز) الیکشن مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہیں، تاحال کسی حلقے سے ای ایم ایس سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔