پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت مذاکرات کرے تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی بڑی بات نہیں۔
سب تک نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں بڑی سے بڑی ناممکن بات ممکن ہوجاتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی بھی بڑی بات نہیں ہے۔
ایک سوال کےجواب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی بات سمجھنے کی کوشش کریں گے، کسی کو منانے کے لیے10 بار بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔