وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے۔
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ قوم نہ تو 9 مئی کو بھولے گی اور نہ معاف کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کی خاطر ملک و قوم کا وقار پامال کرنے والے معافی کے مستحق نہیں ہو سکتے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ نفرت کی آگ میں سلگتے کردار اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔