مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا؟
جاری کیے گئے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سہولت کار ججوں اور جرنیلوں کے نام بتانے کی ذمے داری ریاست کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنے والے سزانہیں دے سکتے تو مجرموں اور سہولت کاروں کے نام ہی بتا دیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے سوال اٹھایا ہے کہ کس چیز کی پردہ داری ہے، کیسی مجبوری ہے؟
ان کا مزید کہنا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو لے جانے والے قیدی 804 کو لےجائیں گے تو عدالتوں کو تالے لگا دیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالتوں کو تالے لگا کر ریاست کے ماتھے پر لکھ دیں کہ ہم غلام ہیں۔