وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری اسکولوں کے 3 لاکھ بچوں کو گوگل سرٹیفکیشن کے لیے معاہدے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں پنجاب میں پبلک اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب نے پرائمری اسکول ہیڈز میں 32 ہزار سے زائد کمپیوٹر ٹیبلٹ تقسیم کرنے پر اتفاق کیا۔
مریم نواز نے 1 ہزار ایلیمنٹری اسکولوں میں آئی ٹی اینڈ سائنس لیب کے قیام پر بھی اتفاق کیا اور کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کو ہر صورت بہترین کرنا ہے۔