برطانیہ کے ارب پتی افراد سے متعلق سنڈے ٹائمز نے 2024 کی فہرست جاری کر دی۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق گوپی ہندوجا خاندان اس فہرست میں تیسرے برس بھی سرفہرست ہے۔ ہندوجا خاندان کی دولت میں 2 بلین پاؤنڈ کا اضافہ ہوا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوجا خاندان کی دولت کا تخمینہ 37.2 بلین پاؤنڈ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لکشمی متل خاندان 14.92بلین پاونڈ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 نمبر پر ڈینس جان اور پیٹر کوٹس 7,47 بلین ڈالر کے مالک ہیں۔ وزیراعظم رشی سونک اور اکشتا مورتی651 ملین پاؤنڈ کے مالک ہیں۔ رشی سونک اور اہلیہ کی دولت میں 120 ملین پاؤنڈ سے زائد کا اضافہ ہوا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس کی دولت 10 ملین اضافے سے 610 ملین پاؤنڈ ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت ارب پتی افراد کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ برس ارب پتی افراد کی تعداد 171 تھی جو اب 165 ہے۔