سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے لاہور کے تھانہ ریس کورس میں درج مقدمات کی تفتیش کی گئی۔
ریس کورس میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں طلب کیے گئے فواد چوہدری مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور میں 8 مقدمات کی تفتیش مکمل ہو گئی ہے، اب نئے مقدمات میں بھی مجھے بلا لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ٹوئٹ بھی کروں تو نئے مقدمات بن جاتے ہیں، میرے خلاف اسلام آباد اور لاہور میں 47 مقدمات درج ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی نے تفتیش پہلے ہی مکمل کی ہوئی ہوتی ہے، میرے جوابات سے تحقیقاتی ٹیم مطمئن نہیں ہورہی ہے۔