گجرات کے ٹانڈہ روڑ پر تیز رفتار کار اچانک بے قابو ہوکردرخت سےجا ٹکرائی جس نے نتیجے میں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر جان کی بازی ہار گئی جبکہ ڈرائیور سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے
ریسکیو حکام کا کہنا ہےزخمیوں کو تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں حالت تشویشناک ہے،کار کو حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا